جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز کاکا، لوئس، کارلس اور نکولز پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت

کراچی : عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے۔

عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کردیا

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں فرانس کے سابق فٹبالر نکولز انیلکا نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ یہاں قیام کے دوران فینز اور ساتھی فٹبالرز کے ساتھ بھرپور انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

ورلڈ سوکر اسٹارز پہلے میچ کے لیے آج شام کراچی کے راحت اسٹیڈیم میں کراچی ایف سی کلب سے مقابلہ کریں گے، جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی حصہ لیں گے۔

میچ سے قبل میڈیا سیشن ہوگا اور پھر مقامی مال میں فینز سے ملاقات ہوگی، جبکہ کل کا میچ لاہور میں ٹیم فیگو سے ہوگا۔

اسپین کے کارلس پیول ٹیم فیگو کا حصہ ہوں گے، جبکہ نکولز انیلکا ٹیم کاکا میں شامل ہیں۔ پاکستان کے مقامی فٹبالرز بھی اس میچ میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں