جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عامر خان ان دنوں اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ میں مصروف

عامر خان

بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور

عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ جو بھی کام کرتے ہیں انتہائی لگن اور پوری توجہ کے ساتھ کرتے ہیں

 

عامر خان کام کے دوران پوری جان لگادیتے ہیں تاکہ ان کی فلم حقیقت سے قریب تر نظر آئے لہذا فلم ہی کی خاطر مسٹر پرفیکشنسٹ نے ایک انوکھا فیصلہ لیکر سب کو حیران کردیا ہے۔

فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک عامر خان نے اپنا موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ڈیجیٹل دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ہو جو بغیر موبائل کے رہ سکے لیکن مسٹر پرفیکشنسٹ نے بغیر موبائل کے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں:کترینہ کیف کی بہن نے اپنی پہلی فلم کی جھلک شیئر کردی

عامر خان نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے کام اور نجی زندگی کے بیچ میں آئے کیوں کہ عامر خان کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ موبائل فون کے کچھ زیادہ ہی عادی ہوگئے ہیں اور یہ سب کچھ ان کی نجی اور پروفیشنل زندگی کو متاثر کررہا ہے لہذا اب وہ فلم کی شوٹنگ تک بغیر موبائل کے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں