جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عامر خان جلد ہی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کرنیوالے ہیں، کے آر کے کا دعویٰ

شادی

بالی وڈ اداکاروں سے متعلق پیشگوئیاں کرنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان (کے آر کے) نے عامر خان کی جلد شادی کی پیش گوئی کردی۔

کے آر کے نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے حوالے سے ٹوئٹ کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عامر خان جلد اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی فاطمہ ثنا شیخ سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

کے آر کے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عامر خان نے فلم دنگل کے وقت سے ثنا کے ساتھ ڈیٹ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی، کیا عامر خان ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا معاوضہ ادا کریں گے؟

واضح رہے کہ فاطمہ ثنا شیخ کے عامر خان کی بیٹی آئرا خان سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں کام کیا تھا۔

بھارتی میڈیا پر اکثر ان دونوں اداکاروں کے درمیان قریبی تعلقات ہونے کے بارے میں خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں