جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

اب دنیا بھر سے انسٹاگرام صارفین اس نئے فیچر کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں

انسٹاگرام

مقبول ترین فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دنیا بھر کے صارفین اب اپنی لائیو ویڈیو کو ‘آئی جی ٹی وی’ پر شیئر کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل صارفین کی انسٹاگرام کی لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیو 24 گھٹنے تک اسٹوری پر مجود ہوتی تھی لیکن اس فیچر کے بعد لائیو ویڈیو ہمیشہ کے لیے آپ کے اکاؤنٹ کے آئی جی ٹی میں محفوظ رہے گی۔

انسٹاگرام پر یہ فیچر اس وقت متعارف کرایا گیا جب دنیا بھر میں عالمی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے اور لوگ اب انسٹاگرام پر پہلے سے زیادہ لائیو سیشنز کر رہے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارف لائیو ویڈیو ختم کرنے کے بعد وہیں ایک آپشن دیکھیں گے ‘شیئر ٹو آئی جی ٹی وی’ یعنی آئی جی ٹی وی پر شیئر کریں۔

اس آپشن پر کلک کر کے آپ کی لائیو ویڈیو آئی جی ٹی وی پر چلی جائے گی اور اگر آپ اپنی یڈیو کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں تو ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن بھی یہیں موجود ہوگا۔

اب اس فیچر کو دنیا بھر سے انسٹاگرام کے تمام تر صارفین استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں