جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

اب کھانے کے بعد پیٹرول ڈلیوری کی سہولت بھی دستیاب

ڈلیوری

ریاض: سعودی عرب میں اب کھانے کے بعد پیٹرول ڈلیوری کی سہولت بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت اور کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بعض اوقات دور دراز علاقوں میں گاڑی یا موٹر بائیکس اچانک پیٹرول ختم ہونے کے باعث بند ہوجاتی ہیں جبکہ اطراف میں پیٹرول پمپ نہ ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے، ایسے میں پیٹرول ڈلیوری کی سہولت نے ڈرائیور حضرات کی مشکلیں آسان کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا کمپنی کے سابقہ انجینیئروں کا کارنامہ ،دنیا کی سب سےچھوٹی اُڑن کار تیار

سعودی عرب میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن پیٹرول خریدنے کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے، سعودی وزارت بلدیات نے گزشتہ دنوں پیٹرول اسٹیشنز کے منظور شدہ قواعد پر عمل کرتے ہوئے متحرک پیٹرول پمپ قائم کرنے کی منظوری دی تھی، بعد ازاں متحرک پیٹرول پمپ قائم کئے گئے ہیں جو مملکت میں غیرملکیوں کو بھی آن لائن پیٹرول فراہم کررہے ہیں۔

گاڑیاں چلانے والوں کا کہنا ہے سعودی عرب میں یہ سہولت کسی نعمت سے کم نہیں ہے، کبھی کھبار نہ دانستگی کے باعث پیٹرول ڈلوانا بھول جانے سے گاڑیاں بیچ سڑک پر بند ہوجاتی ہیں، تاہم اب ہم مذکورہ سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں