جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

اب طالب علموں کی جگہ روبوٹ اسکول جائیں گے: جاپان

روبوٹ

ٹوکیو: جاپان کے ایک اسکول نے طالب علموں کو اجازت دے دی کہ وہ بیماری کی صورت میں روبوٹ کو اسکول بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

ٹوکیو کے شمال مشرقی علاقے میں واقع ضلع کساما کے”ٹوموبے ہیگاسی” اسکول نے اعلان کیا ہے کہ طالب علم بیماری کی صورت میں چھٹی کر کے اپنی جگہ روبوٹ بھیج کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

روبوٹ میں ایسا سسٹم بھی نصب ہے کہ طالب علم گھر بیٹھ کر اُس کی مدد سے کلاس میں ہونے والی تمام سرگرمیوں کو براہ راست دیکھ سکے گا اور اسے ٹیبلیٹ یا اسمارٹ فون سے کنٹرول کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں موسم کی تبدیلی کے باعث بہت سارے طالب علموں نے ایک ساتھ چھٹی کرلی تھی جس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل ایپلیکشنز کے فیچر سے بلیاں پریشان

اسکول انتظامیہ نے دیگر طالب علموں کا حرج نہ ہونے اور کلاس جاری رہنے کے حوالے سے سوچ بچار شروع کی تھی جس کے تحت تمام کلاسوں میں کیمرے لگائے گئے تھے اور جنہیں طالب علم اپنے موبائل سے کنٹرول کرسکتا تھا۔

متعلقہ خبریں