جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا

اپنا استعفیٰ پیش

لاہور : عبدالعلیم خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزارت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی۔ عبدالعلیم خان نے ذاتی مصروفیات کی بنا پر سینئر وزارت اور وزارت خوراک سے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا اور اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا بلوچستان کے علاقے رکھنی میں اسپتال کے قیام کا فیصلہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ پارٹی کیلئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ کابینہ کے سینئر وزیر اور وزیر خوراک کے طور پر آپ نے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں