جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عبدل ایف سی نے لیژر لیگز انٹرا سٹی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی: لیژرلیگزانٹرا سٹی فٹبال چیمپیئن شپ کا اختتام،عبدل ایف سی نے فائنل جیت کر نیشنل چیمپیئن شپ کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 72 ٹیموں پرمشتمل دوروزہ کراچی انٹراسٹی چیمپیئن شپ کےایم سی اسٹیڈیم میں کھیلی گئی، پہلے روزچھپن میچزکھیلےگئے ہیں۔

فائنل میں عبدل ایف سی نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد جگروایف سی کو ایک صفرسےمات دے کر ٹائٹل اپنےنام کرلیا۔ فاتح ٹیم کےشاہ رخ خٹک کوایونٹ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا ہے۔

اس فتح کی بدولت عبدل ایف سی نےلیژرلیگزنیشنل چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا،نیشنل چیمپیئن شپ سال جولائی میں کراچی میں ہوگی، جس میں سترٹیمیں پاکستان کےمختلف شہروں کی نمائندگی کریں گی،

نیشنل چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیم اکتوبرمیں یونان میں ہونےوالےدوسرےسوکا ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

متعلقہ خبریں