جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں : عبدالغفور حیدری کا چیلنج

گرفتار کرنے کا تجربہ

اسلام آباد : مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں۔ وزیراعظم آرٹیکل 62 پر پورا اتریں تو میں استعفی دے دوں گا۔

سینیٹ اجلاس کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے مولانا فضل الرحمن پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم یا حکومت یہ بات کرتی ہے تو اس میں رکاوٹ کیا ہے؟ اس طرح کی زبان اختیار کرکے یہ کیا ملک کی خدمت کریں گے؟ ایک مرتبہ یہ مولانا فضل الرحمن کو گرفتار کرنے کا تجربہ کرکے تو دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی قیادت پر غداری کے مقدمے قائم کرنا حکومت کا چھوٹا پن ہوگا : بلاول بھٹو

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بہت شرمناک داستانیں ہیں، جعلی الیکشن کے نتیجے میں برسراقتدار آئے، اگر وزیراعظم آرٹیکل 62 پر پورا اتریں تو میں استعفی دے دوں گا۔ پرویز مشرف نے ہم پر بغاوت کے مقدمے بنائے، آج ہم کہاں اور پرویز مشرف کہاں ہے؟

مولانا عبدالغفور حیدری کے وزیراعظم بارے الفاظ پر حکومتی ممبران نے احتجاج کیا۔

متعلقہ خبریں