جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

عبدالحفیظ شیخ آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اسد عمر کی جگہ وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے۔

 نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی سنبھالیں گے تاہم ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ نئے مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

یاد رہے کہ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں