جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

عبدالقدوس بزنجو اور یار محمد رند وزارت اعلیٰ بلوچستان کے لیئے امیدوار

یار محمد

کوئٹہ : باپ کی جانب سے عبدالقدوس بزنجو اور پی ٹی آئی کی جانب سے یار محمد رند کا نام منظور کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان نے سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا، جبکہ اسپیکر کے لئے جان جمالی کا نام زیرے گردش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہلو لیویز کا آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پاکستان تحریک انصاف بھی اقتدار اعلیٰ کے منصب کے لئے میدان میں کود پڑی ہے۔ بلوچستان میں تحریک انصاف کے اراکین نے متفقہ طور پر سردار یار محمد رند کو وزیر اعلیٰ بلوچستان اور سردار بابر موسیٰ خیل کو بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں