ابھی نندن اور اس کے سامان کی پی اے ایف میوزیم میں نمائش

کراچی: پاکستان ائرفورس نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا سامان اور اس کے جہاز کے باقیات کی پی اے ایف میوزیم میں نمائش کی گئی۔

بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ، اس کے جہاز کے باقیات، زیر استعمال نقشے اور چائے کے کپ کی پی اے ایف میوزم میں نمائش کی گئی، اور ابھی نندن آرٹ گیلری ہر خاص و عام کے لئے کھول دی گئی۔

واضح رہے کہ رواں سال 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے دوبھارتی طیارے مار گرائے تھے جس میں ایک طیارے کا ملبہ آزاد کشمیر اوردوسرا مقبوضہ کشمیرمیں گرا تھا۔ پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔