جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

نمک کی غیرمعمولی مقدار جسمانی امنیاتی نظام اور خلیات کو کمزور کرسکتی ہے

امنیاتی خلیات

نمک اور امراضِ قلب ہر مفصل تحقیق ہوچکی ہے پھر ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ نمک کی زیادتی بلڈ پریشرکوبڑھاتی ہے چند برس قبل خون میں سوڈیئم کی زیادتی سے ایک قسم کے امنیاتی خلیات مونوسائٹس کا بگاڑ بھی دیکھا گیا تھا

ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ نمک کا غیرمعمولی استعمال امنیاتی خلیات میں مائٹوکونڈریائی سرگرمیوں کو کزور کرتا ہے مائٹوکونڈریا ہر خلیے میں پایا جاتا ہے اور انہیں خلیاتی بجلی گھر بھی کہا جاتا ہے۔

اس طرح امنیاتی خلیات توانائی سے محروم ہوجاتے ہیں جس سے بدن کی امراض سے لڑنے کی صلاحیت شدید متاثرہوسکتی ہے۔

مشاہدات سے معلوم ہوا ہے کہ نمک کے انتہائی باریک سالمات بھی ایک اینزائم کو روکتے ہیں جو مائٹوکونڈریا پراثر انداز ہوتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے گہرے پانی میں موجود چمکنے والی شارک

اس ضمن میں رضاکاروں کو ایک پیزا کھلایا گیا جس میں اوسط دس گرام نمک موجود ہوتا ہے اس کے بعد ان کے خون کے نمونے بھی لیے گئے تھے۔

تمام افراد کے خون کے نمونوں میں دیکھا گیا کہ مائٹوکونڈریا سرگرمی سست پڑچکی تھی۔

تاہم آٹھ گھنٹے بعد یہ کیفیت نارمل ہوگئی اور مائٹوکونڈریائی سرگرمی بہتر ہوگئی۔
نمک کا مسلسل استعمال اس عمل کو قدرے دیر تک برقرار رکھ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں