جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

توشہ خانہ ریفرنس : احتساب عدالت کا نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم

شریف کے اثاثے

اسلام آباد : احتساب عدالت نے نواز شریف کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیش کردہ اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے توشہ خانہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب نے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

احتساب عدالت نواز شریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں مفرور ملزم قرار دے چکی ہے۔ نواز شریف کے ریفرنس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان بار کونسل کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے نواز شریف کی واپسی سے متعلق ریمارکس پر مایوسی کا اظہار

احتساب عدالت نے نواز شریف کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیش کردہ اثاثے قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نیب نے عدالت کے حکم پر نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ اکٹھا کرکے پیش کر دیا۔

نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس، لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، نواز شریف کے زیر استعمال مرسڈیز، لینڈ کروزر، دو ٹریکٹرز، ملکی و غیر ملکی اکاؤنٹس قرق کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اور شیخوپورہ میں 102 کنال زرعی اراضی بھی قرق کی جائے۔ احتساب عدالت نمبر تین کے جج نے توشہ خانہ ریفرنس میں حکم جاری کیا۔

متعلقہ خبریں