کراچی : احتساب عدالت کا مصطفیٰ کمال کو پیش ہونے کا حکم

کراچی : احتساب عدالت میں پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے مصطفیٰ کمال کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی احتساب عدالت میں سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ احتساب عدالت کی جانب سے نوٹس جاری کرنے ہونے کے باوجود بھی مصطفی کمال پیش نہیں ہوئے۔ مصطفی کمال کے ڈرائیور کو عدالتی نوٹس موصول کرایا گیا تھا۔

مصطفیٰ کمال کی عدم پیشی پر عدالت برہم ہوگئی۔ عدالت نے پی ایس پی سربراہ کو 27 جولائی کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم نامہ جاری کردیا۔