جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلمبند کرلیا، عدالت نے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیا۔

احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی سماعت ہوئی۔ نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

دوران سماعت شریک ملزمان نعیم محمود، منصور رضا رضوی اور سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد عدالت کے رو برو پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان قلم بند کرلیا اور سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر نادر عباس پر وکیل صفائی جرح کریں گے ۔

متعلقہ خبریں