جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی و گیند چرانے والا ملزم گرفتار

سمیع

بہاولپور: سابق اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی و گیند چوری کرنے والے ملزم کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

پنجاب پولیس بہاولپور نے سابق اولمپئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی و گیند چوری کرنے اور نازیبا حرکات کے مرتکب ملزم نعمان کو 48 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز بہاولپور کے اسپتال چوک پر لگائے گئے اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری ہوگئی تھی، بعد ازاں کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے مطابق بال اور ہاکی چوری کے بعد مجسمہ کی بیسمنٹ کو ڈھائی فٹ اونچا اورلوہے کا جنگلا بھی لگا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس کا سرچ آپریشن، 9 منشیات فروش گرفتار

خیال رہے کہ مجسمہ خان ٹرسٹ آئی اسپتال چوک پر کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اولمپیئن سمیع اللہ خان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لگایا گیا تھا۔

گزشتہ روز ایک شہری کی مدعیت میں تھانا کینٹ میں چوری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں