جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خواجہ سراء گل پانڑا کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

خواجہ سراء گل پانڑا

پشاور : خواجہ سراء گل پانڑا کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے خواجہ سراء شکیل عرف گل پانڑا کے قاتل کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے میں خواجہ سرا طارق عرف چاہت بھی شدید زخمی ہوا۔ گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم رفیع اللہ نے پلوسئی میں خواجہ سراء کو قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا : خواجہ سراؤں کے تحفظ کے لیے تھانوں میں اسپیشل ڈیکس قائم کرنے کا فیصلہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، جنہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں