جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اسامہ ستی کے قتل میں ملوث ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور

اسامہ ستی کے قتل

اسلام آباد : اسامہ ستی کے قتل میں ملوث ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

پولیس کے ہاتھوں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسامہ ستی کے قتل میں ملوث ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، کیس میں انصاف ہوگا: وزیراعظم

تفتیشی افسر نے عدالت سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے عدالت نے مںظور کرلی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے اپنی غلطی تسلیم کی ہے کہ ان سے بے گناہ شہری کی جان گئی۔ جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

جج نے استفسار کیا کہ ملزمان کا 164 کا بیان ریکارڈ کروایا؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں