جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

انگین آلتان سے فراڈ کرنے والا ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر گرفتار

انگین

لاہور: ترک ڈرامہ ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان سے فراڈ کرنے والے ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے گرفتار کر لیا۔

معروف ترک ڈرامے ارطغرل کے ہیرو انگین آلتان کو پاکستان بلایا اور ٹک ٹاکر ملزم کاشف ضمیر نے جعلی کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے کے لیے 9 کروڑ کے جعلی چیک بھی ترکی بھجوا دیے۔

آلتان پاکستان پہنچے تو انکشاف ہوا کہ ان سے فراڈ ہوا ہے جس کے بعد وہ ترکی واپس چلے گئے اور آئی جی پنجاب کو درخواست بھجوائی جس کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش کے بعد تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی نے پاکستانی ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

ڈی ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ ہے، اس کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ میں فراڈ کے 6 مقدمات درج ہیں، ملزم جعلی سونے کے بھاری زیورات پہن کر فراڈ کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف ضمیر کے گھر چھاپے میں بلیولائٹ اور سبز نمبر پلیٹ والی گاڑی، اسلحہ اور جعلی سونے کے بھاری زیورات برآمد ہوئے۔

متعلقہ خبریں