جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سانحہ مچ کے متاثرین پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے : فیصل کریم کنڈی

میلنگ کا الزام

اسلام آباد : فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سانحہ مچ کے متاثرین کسی بے رحم شخص سے امید نہ رکھیں، بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر فیصل کریم کنڈی نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مچ کے متاثرین پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے۔ قوم نہ صرف سلیکٹڈ بلکہ بے رحم، سنگدل اور نالائق وزیر اعظم کے رحم و کرم پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچ : شہداء کی تدفین کردیں، آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا : وزیر اعظم کی شرط

انہوں نے کہا کہ عمران خان سانحہ مچ کے متاثرین کی توہین بند کریں۔ عمران خان منتخب وزیراعظم ہوتے تو دوسرے دن غمزدہ خاندانوں کے پاس جاتے۔ سانحہ مچ کے متاثرین کسی بے رحم اور خود غرض شخص سے انصاف کی امید نہ رکھیں۔

متعلقہ خبریں