جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نور مقدم قتل کیس : ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر کے خلاف درخواست خارج

ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر

اسلام آباد : تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر کے خلاف درخواست خارج کردی گئی ہے۔

نور مقدم کے قتل کے روز زخمی ہونے والے تھراپی ورکس کے ملازم امجد نے مرکزی ملزم ظاہِر جعفر اور کیس کے تفتیشی افسر کے خلاف عدالت کو درخواست دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسر نے ملی بھگت سے ثبوت مٹائے اور ظَاہر جَعفر کو فائدہ پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم کیس؛ ملزم ظاہر جعفر کا رویہ درست نہ ہوا تو پیشی روک دیں گے: عدالت

ایڈیشل سیشن جج عطا ربانی نے درخواست کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کردیا تھا، جسے سناتے ہوئے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کی مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور تفتیشی افسر کے خلاف درخواست خارج کردی۔

خیال رہے کہ نور مقدم قتل کے مرکزی کیس کی سماعت 24 نومبر کو ہو گی، عدالت نے مزید گواہ طلب کر رکھے ہیں۔

متعلقہ خبریں