جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

3 کروڑ کی ڈکیتی

کراچی : پولیس نے 3 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو حیدرآباد فرار ہونے کے دوران گرفتار کرلیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شہر میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے جمشید کوارٹر پیٹرول پمپ کے قریب 3 کروڑ روپے مالیت کی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : لوٹنے کی کوشش ناکام، مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار

ایس ایس پی رضا حیدر کے مطابق ملزمان نے پرائس بونڈز کے 12 پیکٹ اسلحہ کے زور پر چھینے تھے۔ ایک پیکٹ میں 25 لاکھ کے پرائس بونڈز تھے۔ ملزمان کو حیدرآباد فرار ہونے کے دوران تاج کمپلیکس صدر سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے نام بھی بتادیئے ہیں۔ ساتھیوں میں ارمان، عقیل، ایان اور نوشاد شامل ہیں۔ ملزمان نے ناظم آباد، نیو کراچی، سائٹ ایریا سمیت دیگر مقامات پر واردتوں کا اعتراف کیا ہے۔

متعلقہ خبریں