جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

بھارتی کرکٹر دھونی کی بیـٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

دھونی

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کمسن بیـٹی کو ریپ کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 16 سال ہے اور وہ بارہویں جماعت کا طالبعلم ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو اتوار کے روز نمنا کپیا نامی گاؤں سے گرفتار کیا گیا جس نے دورانِ تفتیش دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دھمکی پوسٹ کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس حوالے سے تمام تحقیقات کے بعد یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ جس لڑکے کو گرفتار کیا گیا وہ دھونی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکی دینے میں ملوث ہے جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے شکست کے بعد چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کی 5 سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ریپ کی دھمکی دی گئی تھی۔

میچ ہارنے کی وجہ سے ملزم نے دھونی کی اہلیہ کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر یہ دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں