جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بیچنے والا ملزم گرفتار

جعلی کورونا ویکسین

کراچی : پولیس نے جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بیچنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

سندھ کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر میں دو ہزار روپے کے عوض جعلی کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سیکرٹری صحت نے تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز کھولنے کا فیصلہ، ہفتے میں 6 دن کام کی اجازت

دوسری طرف واقعے کا مقدمہ انچارج ایکسپو ویکسین سینٹر انیلا قریشی کی مدعیت میں تھانہ عزیز بھٹی میں درج کرلیا گیا ہے۔

آئی ٹی میں تعینات جعلی سرٹیفیکیٹ بیچنے والے احصم خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم دو ہزار روپے کے عوض سرٹیفکیٹ فراہم کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں