اے سی ایل سی : سرکاری گاڑیوں کی چوری میں ملوث گروہ گرفتار

کراچی : اے سی ایل سی نے گاڑیوں کی چوری میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیئے۔

اے سی ایل سی کے ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اے وی ایل سی نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزم گرفتار کرلیئے ہیں۔

ملزمان سے 2 سرکاری گاڑیاں، کلاشنکوف، جعلی نمبرز پلیٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیاں برآمد ہوئی ہیں۔ گرفتارملزمان میں عبیداللہ، جاوید، یاسین اور محمد علی میرانی شامل ہیں۔

امجد شیخ نے کہا کہ ملزمان گاڑیاں چوری کرنے کے بعد بلوچستان لے جا کر فروخت کیا کرتے تھے۔