جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

متنازعہ بیانات پر نواز شریف کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے : غلام سرور خان

متنازعہ بیانات پر نواز شریف

روالپنڈی : غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ فوج اور اداروں کے سربراہان کا براہ راست نام لے کر الزام تراشی ملک دشمنی ہے، متنازعہ بیانات پر نواز شریف کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے روالپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ چئیرمین انتخاب میں پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کو بری طرح شکست ہوئی۔ سیسلیان مافیا کا لقب پانے والا آج اداروں کو نام لے کر الزامات لگا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری کا سینیٹ کے معاملے پر نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے کہا کہ ایک ملک سے بھاگا ہوا اشتہاری آج ملک اور اس کے اداروں کو برا کہہ کر سیاست چمکا رہا ہے۔ فوج اور اداروں کے سربراہان کا براہ راست نام لے کر الزام تراشی ملک دشمنی ہے۔ متنازعہ بیانات پر نواز شریف کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے بیانیے کو لے کر چلنے والے شخص کو میڈیا نے بھی کوریج نہیں دی۔ ذمہ دارانہ کام میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو شکست اور تحریک انصاف اور اس کے اتحادیوں کو فتح ملی۔

غلام سرور خان نے کہا کہ نامعلوم نمبروں سے کالز ہمیں بھی آتیں ہیں، برا بھلا کہا جاتا ہے۔ ہم نے کبھی اداروں کا نام نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں