جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار

علی عباس

کراچی: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار علی عباس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ اور انکی بیٹی کورونا وائرس کا شکار

علی عباس نے اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر انسٹااسٹوری پر دیتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ علی عباس سے قبل متعدد پاکستانی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں