جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے

معروف ریسلر

معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

اسٹیو لی کے اہلخانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔

اسٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور  2010 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔

یو ایس اوپن؛ ٹینس اسٹار سرینا ولیمز ایونٹ سے باہر ہوگئیں

ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

وہ ریسلنگ کے اسٹیج پر  "پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف” کے نام سے جانے جاتے تھے۔

ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹیول لی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں