ممبئی: بالی وڈ کے سینیئر اداکار انوپم کھیر فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر بینڈج باندھے ہوئے اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک اسپورٹس فلم میں کام کریں اور زخمی نہ ہوں، یہ کیسے ممکن ہے؟
انہوں نے بتایا کہ فلم وجے 69 کی شوٹنگ کے دوران کندھے میں شدید چوٹ آئی، یہ تکلیف دہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیشا پٹانی دوران شوٹنگ زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئیں
اداکار کے مطابق فلم کی شوٹنگ آئندہ کچھ دنوں میں دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ انوپم کھیر فلم وجے 69 میں ایک بزرگ شہری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو 69 سال کی عمر میں سائیکلنگ کے مقابلے میں حصہ لیتا ہے۔