جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکار عمران عباس بھی ٹک ٹاک پر آنے کے خواہشمند

عمران

معروف لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک سے متعلق اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کو مثبت، تخلیقی اور معنی خیز انداز میں استعمال کریں اور وہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک پر قدم رکھ سکتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن کیا جس دوران ان سے کسی نے پوچھا کہ آپ نے کہا تھا کہ آپ کو ٹک ٹاک نہیں پسند ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟

اداکار نے صارف کے جواب میں کہا کہ ‘میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کہا کہ میں ٹک ٹاک کو نا پسند کرتا ہوں بلکہ یہ ایک حیرت انگیز ایپ ہے جہاں لوگ مزاحیہ اور تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کر کے دوسروں کو تفریح فراہم کرتے ہیں’۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی صارفین کیلئے ٹک ٹاک نے اردو میں ہدایات جاری کردی

عمران عباس نے کہا کہ "یہ تو صرف استعمال کرنے کی بات ہے کہ جو اسے پسند کرنے یا اس کے برعکس بناتا ہے”۔

اداکار کاکہنا تھا کہ "میری نظر میں ٹک ٹاکرز کی بہت عزت ہے، مجھے صرف ایک بات پسند نہیں آتی جب لوگ اپنی حد پار کر دیتے ہیں اور فالوورز کو بڑھانے کی خاطر فحش یا غیر مہذب چیزوں کی طرف جاتے ہیں”۔

عمران عباس نے کہا کہ وہ جلد ہی ٹک ٹاک پر قدم رکھ سکتے ہیں کیونکہ انہیں بے شمار چاہنے والوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

اداکار نے آخر میں کہا ہے ٹک ٹاک کو مثبت، تخلیقی اور معنی خیز انداز میں استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں