جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مہوش حیات ’’اونانا چیلنج‘‘ میں بھی ماہر، شائقین حیران

مہوش

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو بھی پورا کرلیا۔

سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی چیلنج سامنے آتا رہتا ہے اورعام افراد کے ساتھ مشہور شخصیات بھی اس چیلنج کو پورا کرتی نظر آتی ہیں۔

کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ مقبول ہوا تھا جسے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ پورا بھی کیا تھا ان فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔

اس بار بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے ’’اوناناچیلنج‘‘ کو اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ مل کر پورا کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے اور ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

مہوش حیات نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی بتایا یہ نہ پوچھیں کہ انہیں اور ان کے بھائی کو یہ ڈانس اسٹیپس سیکھنے میں کتنا وقت لگا۔

اس کے ساتھ انہوں نے پیغام دیا کہ اس مشکل وقت میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ تفریح کریں اور اپنے اندر کے بچپن کو کبھی ختم نہ ہونے دیں

متعلقہ خبریں