جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

موٹروے کیس کے ملزم عابد کو کڑی سزا دی جائے، اداکاروں کا مطالبہ

عابد

کراچی: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر شوبز اداکاروں نے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعے کے 33 دن بعد دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے مانگامنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزم کی گرفتاری پر اداکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے۔

عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر لکھا لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔

اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر کہا موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے۔ قانون کو غالب آنا چاہیئے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔

صنم سعید نے عابد ملہی کی گرفتاری پر شکرادا کرتے ہوئے لکھا انصاف غالب ہو۔ اس طرح کے گھناؤنے کام کے لیے ملزم کے ساتھ کوئی رواداری اور رحم دلی نہ برتی جائے۔ جو بھی سزا کا فیصلہ ہوگا اس کا مقصد مزید اس طرح کے جرائم کی روک تھام ہونا چاہیئے۔ یہ معاملہ ماضی کے معاملات کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہو۔

متعلقہ خبریں