جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے مداح کو رلا دیا، وجہ کیا بنی؟

کو

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ 7 سال بعد بھی اپنے مداح کو پہچان گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اسٹارعالیہ بھٹ ممبئی کے ایک کنسرٹ میں پہنچیں تو مداحوں نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔

ایک مداح نے دور سے عالیہ کو آواز دے کر بتایا کہ وہ انہیں 2014 میں مل چکا ہے، عالیہ نے مداح کو بتایا کہ انہیں اس کی شکل اور ملاقات اب بھی یاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رنبیر اور عالیہ رواں سال کے آخر میں شادی کررہیں ہیں؟

اپنی پسندیدہ اسٹارکی جانب سے پہچان لینے پر مداح اتنا جذباتی ہوا کہ خوشی سے رونے لگا، عالیہ نے مداح کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

متعلقہ خبریں