جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ نیلم منیر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

نیلم

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنے چاہنے والوں کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ ’اللّہ تعالیٰ نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے کیونکہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نیلم منیر بھی کورونا وائرس میں مبتلا

نیلم منیر نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان تمام تر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں کی تھیں۔

 

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میں جلد اپنے اگلے ویڈیو پیغام میں اس حوالے سے ضرور بتاؤں گی کہ مجھے کونسی کورونا علامات ظاہر ہوئیں اور میں نے اپنا خیال کیسے رکھا‘۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل نیلم منیر کورونا وائرس میں مبتلا ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں