جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم بھی مہنگائی سے تنگ آگئی

Actress Resham is also fed up with inflation

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے فلمسٹار ريشم کی بھی توبہ کروادی، کہتی ہيں حکومت نے کچھ نہيں کرنا ہے۔

نجی چینل سے گفتگو میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ اپنی زندگی ميں ايسی خوفناک مہنگائی نہيں ديکھی، حکومت نے کچھ نہيں کرنا ليکن عوام کو مرنے نہ دے۔

سينٹ اليکشن ميں کاميابی پر يوسف رضا گيلانی کو مبارکباد دينے سے بھی انکار کرديا انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح تک کوئی بھی مبارکباد کاحقدار نہيں۔

اداکارہ نے کہا کہ ميرے خيال ميں ابھی کوئی مباکباد کا حقدار نہيں ہے جو پہلے دال سبزی کھاليتے تھے اب وہ بھی انکی پہنچ سے دور ہے۔

متعلقہ خبریں