جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ادکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور

صباء قمر

لاہور : سیشن کورٹ نے ادکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ صبا قمر نے عدالت میں اپنے کیے پر معافی مانگ لی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے وکلاء کی بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد میں رقص: صبا قمر کیخلاف ایف آئی آر درج

وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صباء قمر بے قصور ہیں، مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا اور دونوں ملزموں کی عبوری ضمانت منظورکر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہوگا۔

متعلقہ خبریں