جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکار حمزہ علی عباسی کی شوبز سے عارضی دوری ختم، واپسی کا اعلان

حمزہ

کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز سے اپنی عارضی دوری ختم کرکے واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جہاں حمزہ سے میزبان احمد علی بٹ نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے قیاس آرائی چل رہی ہے کہ آپ نے اداکاری چھوڑ دی ہے تو اس میں کتنا سچ ہے؟

میزبان کے سوال پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ’میں نے اداکاری بلکل بھی نہیں چھوڑی، بلکہ میں تو ابھی 2 پروجیکٹس بنانے کے مرحلے میں ہوں، اللہ کرے کہ وہ تکمیل پر پہنچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری نہیں چھوڑی بلکہ طویل بریک لیا تھا۔

یہ بھی پٖڑھیں: حمزہ علی عباسی کا عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان

خیال رہے کہ گزشتہ سال اداکار حمزہ علی عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہ لوگوں کو دین، اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتے ہیں اور اِن پر بات کرنے کے لیے وہ ٹی وی سمیت تمام میڈیم اور سوشل میڈیا کو استعمال کریں گے۔

متعلقہ خبریں