جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے نکاح کرلیا

نکاح

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرہ اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گزشتہ روز اداکارہ سارہ خان کا گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نکاح ہوا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے تاحال نکاح کی کوئی تصویر شیئر نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا پر سارہ اور فلک شبیر کے نکاح کے روز کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار سارہ کے لیے گانا گا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشہ دنوں سارہ خان نے چند تصاور شیئر کر کے سب کو سرپرائز دیا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

بعدازاں فوراً ہی دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا تھا اور ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں