جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

عدالت سے کلیئر ہوں آئندہ کوئی مجھے میچ فکسر نہ کہے: سلیم ملک

سلیم

لاہور: سلیم ملک نے کہا کہ مجھ پر فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں کورٹ نے مجھے کلیئر کردیا ہے، عدالت سے کلیئر ہوں آئندہ کوئی مجھے میچ فکسر نہ کہے

سابق کپتان سلیم ملک آج پی سی بی ہیڈ آفس میں سوالنامہ کے جوابات جمع کروائیں گے، وہ پی سی بی ہیڈ آفس میں جواب جمع کروانے آئیں گے۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ جن میچز میں کپتانی کی ان میچز کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے ہیں، پی سی بی کو جوابات جمع کروانے کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کروں گا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ مجھ پر فکسنگ کے الزامات بے بنیاد ہیں کورٹ نے مجھے کلیئر کردیا ہے، عدالت سے کلیئر ہوں آئندہ کوئی مجھے میچ فکسر نہ کہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اب کسی نے مجھے میچ فکسنگ سے منسوب کرنے کی کوشش کی تو عدالت لے کر جاؤں گا، میں ایک کرکٹر ہوں اور کرکٹ کے لیے خدمات سرانجام دینا چاہتا ہوں۔

سلیم ملک کا کہنا ہے کہ میں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے بھی کرکٹ اکیڈمیز کے لیے دستیاب ہونا چاہتا ہوں لیکن پہلے پاکستان کرکٹ کی پروموشن کے لیے خود کو پیش کروں گا۔

متعلقہ خبریں