جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

23 کروڑ 50 لاکھ

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا قرض 222 کلومیٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور راجن پور کی اپ گریڈیشن کیلئے دیا جارہا ہے۔ شکار پور راجن پور سیکشن کو منصوبہ کے تحت دو لین سے چار لین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایس ایم ایز کو بغیر ضمانت آسان فنانس اسکیم کے تحت قرض مل سکے گا : فرخ حبیب

اعلامیے کے مطابق این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت کی جائیگی۔ شاہراہ کی اپ گریڈیشن کا مقصد کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو ملانا ہے۔

متعلقہ خبریں