جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

گوگل کروم میں میموری اور بیٹری سیونگ موڈز کا اضافہ

گوگل

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر گوگل کروم میں صارفین کی آسانی کیلئے میموری سیور اور بیٹری سیور نامی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گوگل کروم کی تجرباتی سیٹنگز میں موجود ان فیچرز کا مقصد لیپ ٹاپ کی بیٹری کو تحفظ فراہم کرنا اور سسٹم میموری کو مختلف ٹیبز ان ایکٹیو بناکر بہتر کرنا ہے۔

بیٹری سیور موڈ اسی وقت کام کرے گا جب آپ کی ڈیوائس بیٹری پر کام کررہی ہوگی یعنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے اینڈرائیڈ فونز کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرادیے

جب آپ میموری سیور موڈ ٹرن آن کرتے ہیں تو کمپیوٹر ان ٹیبز پر میموری ریسورسز مختص نہیں کرے گا جن کو آپ استعمال نہیں کررہے ہوں گے۔

اس سے گوگل کروم کی رفتار بہتر ہوگی۔

ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے chrome://flags پر جاکر بیٹری سیور کو سرچ کریں اور پھر ان ایبل کرکے براؤزر کو ری اسٹارٹ کریں۔

متعلقہ خبریں