جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

عدنان سمیع نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کردیا، مداح دنگ رہ گئے

عدنان سمیع

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے اپنا وزن کم کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع ان دنوں چھٹیاں گزارنے اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ گئے ہوئے ہیں جہاں انہوں ںے سیر وتفریح کرتے ہوئے مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار نے خود کو حیران کن حد تک تبدیل کرلیا ہے جس کی وجہ سے کئی پرستاروں نے انہیں پہچاننے سے انکار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع کا پہلا گانا میں تیرا ریلیز، عدنان سمیع کا کیا رد عمل تھا؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Adnan Sami (@adnansamiworld)

گلوکار کی حالیہ ظاہری تبدیلی میں مزید بہتری کے باعث وہ ایک کم عمر نوجوان لگ رہے ہیں۔

عدنان ماضی میں اپنے بھاری وزن اور موٹاپے کی وجہ سے پریشان رہتے تھے بعد ازاں انہوں نے اپنے جسم پر کام کرنا شروع کیا اور محنت سے 155 کلو تک وزن کم کیا۔

متعلقہ خبریں