اڈونچر فلم’الہٰ دین‘ پاکستان میں ریلیز کرنے کا فیصلہ

کراچی: ہالی ووڈ اڈونچر فلم ’الہٰ دین‘ کو پاکستان میں بھی ریلیز کرنی اجازت دے دی گئی ہے۔

ڈزنی کی جانب سے رواں سال تیار کی گئی اڈونچر فلم ’الہٰ دین‘ مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی 24 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

ڈزنی کی جانب سے اس سال 3 بڑی فلمیں ریلیز کی گئی ہیں جس میں ’کیپٹن مارول‘، ڈمبو‘ اور ’ایونجرز اینڈ گیم‘ شامل ہیں۔ جبکہ ’اونجرز اینڈ گیم‘ ڈزنی کی جانب سے اب تک ٹاپ فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم نے اب تک بڑے پردے پر 2.5 بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

ماضی کی مشہور اینی میٹڈ فلم کے نئے ورژن میں چراغ کے جن جینی کا  کردار اداکار ول اسمتھ ، ہیرو الہٰ دین کا کردار مینا مسعود ، ہیروئن شہزادی جیسمین کا کردار اداکارہ ناومی اسکاوٹ اور ولن جعفر کا کردار مارون کینزاری ادا کر رہے ہیں۔

والٹ ڈزنی پکچر کی جانب سے صرف ’الہٰ دین‘ کے علاوہ اسپائیڈر مین، لائن کنگ، ٹوائے اسٹوری فور، فروزن ٹو  اور اسٹار وار بھی جلد ریلیز کی جائیں گی۔