جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اپنے عہدے سے مستعفیٰ

لاہور : تحریک انصاف حکومت کے لئے نئی مشکل سامنے آگئی، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ احمد جمال سکھیرا نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کردیا۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ استعفیٰ موصول ہوگیا، اس پر حکومت پنجاب جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔

تحریک انصاف حکومت کے لئے مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد جمال سکھیرا نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہے ہیں جبکہ وزیر قانون راجہ بشارت کہتے ہیں کہ استعفی موصول ہو گیا ہے،

متعلقہ خبریں