جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا؛ وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

عمران

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا نوٹس لے لیا اور شیخ رشید کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، مجرموں کو 48 گھنٹے کے اندر گرفتار کریں، انہوں نے کہا کہ معاملے کی حقیقت کو سامنے لائیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں بدامنی کا سب سے برا اثر پاکستان پر ہی پڑے گا : آئی ایس پی آر

عمران خان نے اغوا میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کا حکم دیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان امن کانفرنس ملتوی کردی گئی

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے لئے تمام کوششیں کی جارہی ہیں، وفاقی پولیس متاثرہ لڑکی اور افغان سفیر کے اہل خانہ سے مسلسل رابطہ میں ہے، واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے ہر اقدام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں