جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دے کر بہت نقصان اٹھایا، وزیراعظم

وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے ملک غریب ہوتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افریقی ممالک کے سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے ملک غریب ہوتا ہے اور ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہی کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداروں کے تصادم کی خواہش رکھنے والوں کی مایوسی کا دن ہے : وزیر اعظم

عمران خان نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری آنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور پاکستانی سفیر غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان جنگ میں امریکا کا ساتھ دے کر ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے۔

متعلقہ خبریں