جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

افغان قیادت بگرام ایئربیس سے امریکی انخلاء سے متعلق مکمل آگاہ تھی : پینٹاگون

بگرام ایئربیس سے

واشنگٹن : افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت بگرام ایئربیس سے امریکی انخلاء سے مکمل آگاہ تھی۔

بگرام ایئربیس سے متعلق افغان کمانڈر کے متنازع بیان پر امریکی محکمہ دفاع نے وضاحتی بیان میں کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا 90 فیصد عمل مکمل ہوچکا ہے۔ امریکی افواج نے 7 فوجی اڈے باضابطہ طور پر افغان فورسز کے حوالے کیے۔

پینٹاگون نے بتایا کہ افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت بَگرام ایئربیس سے متعلق مکمل آگاہ تھی۔ معلومات نچلی سطح تک کیوں نہیں پہنچے؟ اس بارے میں امریکی حکام نہیں جانتے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کے یوم آزادی پر فائرنگ کے واقعات میں 150 افراد ہلاک

واضح رہے کہ افغان کمانڈر جنرل اسد اللہ کوہستانی نے گزشتہ روز امریکی فوج پر اطلاع دیئے بغیر ایئر بیس چھوڑنے کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج رات کی تاریکی میں بتیاں بجھا کر ایئربیس سے واپس گئی۔ امریکی افوج کے بَگرام ایئر بیس سے انخلاء کا افغان حکام کو 2 گھنٹے بعد پتا چلا۔

متعلقہ خبریں