جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان لویہ جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی

افغانستان

افغانستان کے لویہ جرگے نے طالبان کے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تین روزہ لویہ جرگے کے اختتام پر قیدیوں کی رہائی کی تجویز کردہ قرارداد منظور کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لویہ جرگے نے جن طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی ان پر سنگین نوعیت کے جرائم کے الزامات تھے۔

رکن لویہ جرگہ عطا طیب نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے آغاز کی منظوری بھی دی۔

عطا طیب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خون خرابہ روکنے اور عوام کی بھلائی کے لیے جرگے نے 400 طالبان قیدیوں کی رہائی کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ طالبان نے امن مذاکرات کے لیے مخصوص 400 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی افغان لویہ جرگے پر طالبان کے مخصوص قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا تھا۔

متعلقہ خبریں