جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان امن عمل : جرمنی کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

جرمنی کے وزیر خارجہ

اسلام آباد : جرمنی کے وزیر خارجہ پاکستان کے سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے، وزارت خارجہ میں آمد کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے ان کا خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس کے مابین وزارتِ خارجہ میں ملاقات بھی ہوئی۔ اس ملاقات میں کورونا وبائی چیلنج، دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے افغانستان جانے سے پہلے ضروری سمجھا کہ وہ پاکستان کا نکتہ ء نظر کو جان لیں۔ ہم نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے افغانستان سے افواج کے انخلاء کے اعلان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی طالبان کو استنبول امن کانفرنس میں حصہ لینے پر رضامند کرنے کی کوشش

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں قیام امن سے خطے میں روابط کو فروغ ملے گا اور تعمیر و ترقی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانوں کو قابل قبول جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے دیرپا اور مستقل سیاسی حل کے خواہشمند ہیں۔ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی مصالحانہ کاوشیں جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ نے کورونا وبائی صورتحال کے دوران جرمن ہم منصب کے دورہء پاکستان کو سراہا اور پاکستان کو کورونا ویکسین کی اضافی ڈوزز بھجوانے پر جرمن وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں